Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 جنوری 2025 01:52pm

انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹریلر شہریوں پر چڑھ دوڑا، 9 افراد جاں بحق 15 زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹریلر شہریوں پر چڑھ ڈورا۔ حادثے میں نو افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آتش بازی کا سامان بنانے والے گھر میں دھماکہ، بچی سمیت 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹریلر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

حادثے میں متعدد پیدل اور ریڑھی بان ٹرالر کی زد میں آئے۔

مارکیٹ میں ملاوٹ شدہ ایل پی جی کی فروخت کا انکشاف، لاکھوں جانوں کو خطرہ

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کرک ٹریفک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات طلب کرلی ہیں اور زخمیوں کو ہر ممکن امداد کی فراہمی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

Read Comments