Aaj Logo

شائع 11 جنوری 2025 11:08am

کراچی: خاتون کے صرف تھپڑ دکھانے پر ڈاکو فرار ہوگیا

شہر قائد میں ڈاکوؤں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے، روزانہ کی بنیاد پر کئی شہری اپنے ڈکیتی کا شکار بن کر قیمتی سامان سے محروم ہوجاتے تو کچھ مزاحمت دکھانے پر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

مگر وہیں کراچی سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک ڈاکو خاتون کو لوٹنے آیا مگر ان کے تھپڑ دکھانے پر یو ٹرن لے کر واپس چلا گیا۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں خاتون نے لوٹ مار کے لیے آنے والے ڈاکو کو ڈرا کر بھگادیا۔

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال کا پہلا قتل

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک خاتون گھر کے باہر کھڑی ہے اور ایک ڈاکو نے ان سے ولٹ مار کی کوشش۔

سی ٹی ڈی کی ڈیجیٹل ڈکیتی پر آئی جی سندھ کا ایکشن، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈاکو نے گھر کے باہر کھڑی خاتون کو سامنے اسلحہ لوڈ کر کے آیا لیکن خاتون نے بلا خوف و جھجھک کے ڈاکو کو مارنے کے لیے ہاتھ اٹھایا تو ڈاکو وہاں سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ7 جنوری کو پیش آیا اور ویڈیو کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

Read Comments