Aaj Logo

شائع 11 جنوری 2025 11:00am

لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے بین الاقوامی ریڈ وارنٹ جاری کرانے کا فیصلہ

وزارت داخلہ سندھ نے لیاری گینگ وار کراچی کے اہم کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے بین الاقوامی ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا۔

حکام کے مطابق بیرون ملک بیٹھ کر دہشتگردی کا نیٹ ورک چلانے والے کمانڈر وصی اللہ لاکھو پر دہشتگردی، بھتہ خوری اور قتل کے درجنوں سنگین مقدمات درج ہیں۔

وزارت داخلہ سندھ نے انٹرپول کے ذریعے وصی اللہ لاکھو کے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

آئی جی سندھ کی جانب سے کی جانب سے صوبائی حکومت کو خط لکھا گیا تھا، خط لھنے کا فیصلہ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کی سفارش پر فیصلہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق ملزم بیرون ملک سے بیٹھ کر کارندوں کو احکامات دیتا ہے۔

Read Comments