Aaj Logo

شائع 11 جنوری 2025 09:27am

لڑکیوں کو نشہ آور چیز کھلا کر اعضاء کی فروخت کا انکشاف، خوف کی فضا قائم

سوشل میڈیا پر خواتین کے اغواء اور ان کے اعضا کی فروخت سے متعلق ویڈیو سامنے آنے کے بعد پورے ملک میں خوف کی فضا قائم ہوگئی۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک جعلی ویڈیو ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ جعلی ویڈیو نشر کرنے والی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق واقعہ مصر میں پیش آیا جب ایک مصری خاتون نے ایک ویڈیو شئیر کرنے کے بعد ملک میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں ایک گینگ سرگرم ہے جو لڑکیوں کو اغوا کر جے ان کے اعضا فروخت کرتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان میں سے کچھ لڑکیوں کو ملک کے جنوب میں قنا گورنری کے ایک ہسپتال کے سامنے سے بغیر اعضاء کے پایا گیا تھا۔

چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا دیا گیا

خاتون نے ویڈیو میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ خواتین کا گینگ جو لڑکیوں کو نشہ آور اشیاء کھلانے کے بعد اغوا کرکے ان کے اعضا فروخت کرتے ہیں۔

مذکورہ خاتون کی ویڈیو مصر کی سکیورٹی سروسز کے پاس پہنچی جس پر انہوں نے جانچ پڑتال کی اور خاتون کے الزامات کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

اہرامِ مصر کی چوٹی پر چڑھنے والے کتے کیساتھ کیا ہوا؟

پولیس ویڈیو نشر کرنے والی خاتون تک پہنچ گئی۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ وہ قنا شہر میں رہتی ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے حقائق جانے بغیر ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ خاتون نے بعد ازاں اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے ایسا ویوز حاصل کرنے کے لیے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس سے وہ منافع حاصل کرنا چاہتی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے جھوٹے دعوے پر اس کے خلاف قانونی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

Read Comments