Aaj Logo

شائع 11 جنوری 2025 08:54am

ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

ایک طرف پی ٹی آئی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلاتِ زر روکنے کی اپیل کر رہی ہے تو دوسری جانب ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2024 میں ترسیلاتِ کی مالیت تین ارب دس کروڑ ڈالر رہی، جبکہ سالانہ بنیاد پر ترسیلات میں 29 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ہوا۔

رواں مالی سال پہلی ششماہی کے دوران ترسیلات کا حجم 17 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا۔

چھ ماہ کے دوران سب سے زیادہ 77 کروڑ ڈالر سعودی عرب سے بھیجے گئے۔

متحدہ عرب امارات سے 63 کروڑ 15 لاکھ اور برطانیہ سے 45 کروڑ 69 لاکھ ڈالر ترسیل کئے گئے۔

تاہم، پی ٹی آئی کی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات روکنے کی اپیل کا اثر اگلے دو تین ماہ میں نظر آئے گا۔

Read Comments