Aaj Logo

شائع 11 جنوری 2025 08:51am

یمن پر امریکی، اسرائیلی اور برطانوی فضائی حملے میں 1 شخص جاں بحق، 6 زخمی

اسرائیل امریکا اور برطانیہ کے یمن پر فضائی حملے میں 1 شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق دارالحکومت صنعا پر فضائی حملوں میں بندرگاہوں اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس میں راس عیسی اور حدیدہ بندرگاہ کا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق سینٹرل پاور اسٹیشن پر امریکی، اسرائیلی اور برطانوی فضائی حملوں میں متعدد گھر بھی تباہ ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی مغربی بندرگاہی شہر حدیدہ پر 6 فضائی حملے کیے گئے۔

پوپ فرانسس کی اسرائیل پر دوبارہ کڑی تنقید، غزہ کی صورتحال کو شرمناک قرار دے دیا

مزید برآں ہزاروں یمنی باشندے اسرائیل کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے نکل آئے۔ مظاہرین نے فلسطینیوں سے بھی اظہار یکجہتی کیا۔

نیتن یاہو نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کردیا، عرب دنیا میں کھلبلی

ریلی سے حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں حملوں کا جواب امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو نشانہ بنا کر دے دیا ہے۔

دوسرئی جان جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پر اسرائیل کی جانب سے حملے جاری ہیں۔ طائر شہر کے دیبا گاؤں پر اسرائیل کے تازہ حملے کے نتیجے میں 5 شہری شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق حملے میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔

Read Comments