وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر یو اے ای کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف مہم چلانے پر ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت بلال ملک کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ملزم کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر جرائم، ایف آئی اے سائبر کرائم کو کارروائی کا اختیار مل گیا
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں سوشل میڈیا مہم کے خلاف انکوائری جاری ہے، مہم کے خلاف انکوائری 7جنوری کو درج کی گئی۔