Aaj Logo

شائع 10 جنوری 2025 07:55pm

اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا طالب علم نکلا

دہلی کے درجنوں اسکولوں کو بم کی دھمکیاں ملنے پرپولیس نے 12ویں جماعت کے طالب علم کو حراست میں لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ 12ویں جماعت کا طالب علم امتحان نہیں دینا چاہتا تھا اور اس نے اسکولوں میں امتحانات منسوخ کرانے کے لیے خوف و ہراس پھیلایا۔

جمعرات کو 10 تعلیمی اداروں کو ای میلز کے ذریعے بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں، اس سے قبل بھی دہلی کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ جس کے بعد سابق وزیراعلیٰ اروند کیجروال نے کہا تھا کہ دہلی میں امن و امان کی صورتحال اتنی خراب کبھی نہیں تھی۔

“بم کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد اسکولوں کی انتظامیہ طلبہ کو واپس بھیج دیتی، جبکہ بم اسکواڈ اور اسنفر ڈاگ تعلیمی اداروں میں بم یا مشتبہ چیز ڈھونڈنے کے لیے پہنچ جاتے۔ تاہم ان کو دن کے اختتام پر کچھ بھی مشکوک نہیں ملتا تھا۔’

دہلی میں 100 مقامات پر بم حملوں کی دھمکی، اسکول خالی کرالیے گئے

رپورٹ کے مطابق پچھلے مہینے ایسے ہی ایک واقعے میں 40 سے زیادہ اسکولوں کو ای میل کے ذریعے بم کی دھمکی ملی تھی۔

ای میل میں کہا گیا کہ اسکول کی عمارتوں کے اندر چھوٹے بم نصب کیے گئے ہیں اور انہیں ناکارہ بنانے کے لیے 30 ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مسلسل جعلی دھمکیوں کے بعد سٹی پولیس نے اساتذہ اور اسکول کے عملے کو اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تربیت بھی دی۔

دہلی کے فوجی اسکول کے باہر دھماکا، درجنوں پروازوں کو تباہ کرنے کی دھمکی

پولیس حکام کے مطابق ای میلز وی پی این کے ذریعے بھیجی گئیں جس کی وجہ سے ان کے لیے مجرموں کا پتہ لگانا مشکل ہو گیا تھا۔

گزشتہ برس کے مئی سے لے کر اب تک 50 سے زائد دھمکی آمیز ای میلز نہ صرف دہلی کے اسکولوں بلکہ اسپتالوں، ایئرپورٹس اور ایئر لائن کمپنیوں کو بھی بھیجی گئیں ہیں۔

Read Comments