پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پنجاب کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کسان دشمن پالیسی چل رہی ہے۔
پشاور میں پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم اور صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کا مشترکہ پریس کانفرنس کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے حکومت پنجاب کے حوالے سے کہا کہ یہ لوگ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا معیشت ہم نے صحیح سمت میں ڈال دی ہے، لوگوں کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی معیشت کا موازنہ کرنا چاہیئے، ہمارے وقت میں غربت کی شرح 12 فیصد اور ان کے وقت میں 13 فیصد تھی۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہمارے دور میں 31 ارب جبکہ 2024 میں 26 ارب کی برآمدات ایکسپورٹ ہوئی ہیں، 2022 میں غربت کی شرح 35 فیصد تھی جبکہ ان کے دور میں 44 فیصد ہے، شرح سود بھی ان کے دور میں بڑھ گئی ہے، 408 ارب سے زیادہ یہ خسارے میں جا رہے ہیں، ان کے دور میں پی آئی اے سمیت سارے ادارے خسارے میں جا رہے ہیں۔
جو حکومت عمران خان سے ملاقات نہیں کرا سکتی وہ 2 بڑے مطالبات پر کیا پیشرفت کرے گی، پی ٹی آئی
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قوم کے اداروں کو انہوں نے اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں کیا، بنیادی صحت یونٹس کو مریم نے اپنے نام سے منسوب کردیے ہیں، کالج اور یونیورسٹی سب اپنے خاندان سے منسوب کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 103 بیماریوں کا علاج صحت کارڈ سے ہو رہا ہے، مریم نواز نے ہر بیماری کا علیحدہ علیحدہ کارڈ شروع کردیا ہے۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ کسان دشمنی کی پالیسی پنجاب میں چل رہی ہے، پی ٹی آئی نے مرغیوں کا پروگرام شروع کیا تو یہ مذاق اڑانے لگے اور اب یہ لوگ خود مذاق بن گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ نوکریاں ختم کر رہے ہیں، یہ لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں کیونکہ وہ سیٹیں تو پہلے سے خالی پڑی تھیں، لوگوں کو جھوٹ بول کر کہتے ہیں کہ حکومت بوجھ کم کررہی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی پہلے لاہور سے ہوتی تھی اب پشاور سے ہوتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے جب کہا ملک کا قرض اتاریں گے تو یہ مذاق اُڑاتے رہے، 725 کے پی کا مجموعی قرض ہے، اتنا قرض شہباز نے صرف ایک ہفتے میں لیا، ہمارے دفاتر سے اب پنجاب والے پوچھ رہے ہیں کہ کیسے ہم نے معیشت کو بہتر کیا، ہم نے قرض اتارنے کے لئے الگ سسٹم شروع کیا۔
پنجاب اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کا احتجاج، عمران خان کی رہائی مطالبہ
مزمل اسلم نے کہا کہ اشیا خورد و نوش سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ ہوا آٹا کی 36 فیصد قیمت کو جبراً کم کیا گیا، آٹے کی جبراً قیمت کم کرنے سے انہیں مستقبل میں نقصان ہوگا، 18 لاکھ لوگ پاکستان سے باہر چلے گئی، انہوں نے 18 لاکھ لوگوں کو مجبور کیا کہ یہاں سے چلے جائیں، اسٹاک ایکسچینج 52 ہزار پوائنٹس بڑھی ہے، اسٹاک مارکیٹ 5 سو میں سے 5 کمپنیوں کی وجہ سے بڑھی ہے، دو کمپینوں نے عوام کا خون چوسا۔