پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سے متعلق شیر افضل مروت کی بیان بازی پر پارٹی قیادت سلمان اکرم راجہ کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجہ پر تنقید کی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے شیر افضل مروت کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کی بطور سیکرٹری جنرل تقرری پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، سلمان اکرم راجہ کی تقرری براہ راست عمران خان نے کی ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایات ہی پارٹی کا آئین ہوتا ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ابھی تک ڈسپلنری کارروائی کی کوئی ہدایت مجھ تک نہیں آئی، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہدایت آئی تو کارروائی ضرور کریں گے۔