Aaj Logo

شائع 10 جنوری 2025 07:08pm

والد کی بیماری کے بہانا بنا کر ادھار لینے والی خاتون کو ساتھی ملازم نے قتل کردیا

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں 28 سالہ خاتون کو آفس کے باہر پارکنگ میں 30 سالہ ساتھی ملازم نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ خاتون کو اس کے ساتھی ملازم نے کمپنی کی پارکنگ میں چھری سے حملہ کر کے قتل کیا۔ اس سلسلے میں بتایا جارہا ہے کہ خاتون نے جھوٹ بول کر ساتھی ملازم سے پیسے ادھار لیے تھے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر کچھ لوگ موجود ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی خاتون کو بچانے نہیں آیا۔

بھارت: پڑوسی کو کلہاڑی سے قتل کرکے باپ بیٹا اس کا کٹا ہوا سر لے کر تھانے پہنچ گئے

ملزم 30 سالہ کرشنا کانوجا نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ساتھی 28 سالہ شبھا دا کوڈارے نے اپنے والد کی بیماری کا بہانہ بنا کر کئی بار اس سے پیسے ادھار لیے تھے ۔

جب کانوجا نے اپنے پیسے واپس مانگے توشبھا دا نے انکار کردیا۔ اس پر کانوجا نے خاتون کے آبائی گاؤں جا کر حقیقت جاننے کی کوشش کی، جہاں معلوم ہوا کہ ان کے والد صحت مند ہیں اورکسی بیماری کا شکار نہیں ہیں۔

گوشت کے نام پر قتل عام کرنے والے بھارتی خود کتنا گوشت کھاتے ہیں؟ ہوشرُبا انکشاف

منگل کی شام کو آفس ٹائم کے بعد کانوجا نے شبھا دا کو آفس کی پارکنگ میں بلایا تاکہ اپنے پیسے واپس مانگ سکے۔ شبھا دا نے پیسے دینے سے انکار کیا جبکہ اس دوران بحث اتنی بڑھ گئی کہ کانوجا نے عدم برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شبھا دا پر حملہ کردیا۔

پارکنگ میں موجود کئی افراد نے یہ واقعہ دیکھا لیکن کسی نے مداخلت نہیں کی۔ کچھ افراد نے اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔ خاتون کے زمین پر گرنے اور ملزم کے ہتھیار پھینکنے کے بعد ہی لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پیٹ ڈالا ۔

جِن، سونا اور کالا جادو: بھارت میں ’جنات کی ماں‘ کے ہاتھوں قتل کا دل دہلا دینے والا واقعہ

پولیس کے مطابق خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس مقدمہ درج کر کے کانوجا کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب بھارتی قومی کیمشن برائے خواتین نے 28 سالہ شبھادا کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے ملزم کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ساتھ کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ بڑی تعداد میں شہریوں وہاں موجود ہونے کے باوجود نے بھی خاتون کو بچانے کے بجائے بے حسی کا مظاہرہ کیا۔

Read Comments