پی بی 45 کوئٹہ کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی نتائج کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔
الیکشن کمیشن میں پی بی 45 کے 15 انتخابی نتائج کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ممبر پنجاب بابر بھروانہ اور ممبر کے پی کے اکرام اللہ خان نے کی۔
بلوچستان: پی بی 45 میں دوبارہ پولنگ کے بعد پی پی کے حاجی علی مدد جتک کامیاب
پی بی 45 کوئٹہ میں 15 پولنگ اسٹیشنز کے تنازع پر سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری
کامران مرتضیٰ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، انہوں نے پی بی 45 کے پورے حلقہ کا ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فارم 48,49 مرتب کیے بغیر نتائج کا اعلان کر دیا۔ اصل فارم 45 میں کے جے یو آئی کے امیدوار میر عثمان پر کانی نے 4503 ووٹ لیے ہیں۔
بلوچستان میں جے یو آئی کارکنان کے دھرنے، ہائی ویز بند، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں
وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کامیاب قرار دینے والے امیدوار کو صرف 740 ووٹ پڑے، کامیاب امیدوار کا فارم 47 فارم 45 سے مطابقت نہیں رکھتا، الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار علی مدد سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔