وفاقی حکومت نے جنوری کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت مقرر کر دی اور اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔
اوگرا سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن کے لیے قیمت میں کمی کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے لیے قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔
اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
ستمبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
واضح رہے کہ دسمبر میں سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کی قیمت 12.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔