Aaj Logo

شائع 10 جنوری 2025 05:49pm

بجلی کے جھٹکے دے کر شہری کو قتل کر نے والے مجرم کو سزائے موت

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن غربی کی عدالت نے قتل کیس میں مجرم کو سزائے موت سنا دی، قتل میں شامل مقتول کی بیوی کو عمر قید کاٹنا ہوگی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کراچی اورنگزیب شاہ نے بجلی کے جھٹکے دے کر شہری شاہ زمان کو قتل کرنے کا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم غلام نبی عرف دیدار کو سزائے موت سنا دی۔

ایس ایس پی شکارپور کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج

عدالت نے قتل میں شامل مقتول کی بیوی اسماء کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، دونوں مجرمان پر فی کس5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا، جرمانے کی رقم مقتول کے ورثا کو ادا کی جائے گی۔

استغاثہ کے مطابق قتل کا واقعہ نومبر 2019 کو پیش آیا تھا، ملزمہ اسما نے ملزم غلام نبی کے ساتھ مل کر اپنے شوہر شاہ زمان کو قتل کر دیا تھا۔

جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

استغاثہ نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی، مقتول کے رشتے داروں نے جسم پر نشانات دیکھے، جس کے بعد مقدمہ درج ہوا۔

ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ملزم غلام نبی کا نام مقدمہ میں شامل نہیں، مدعی نے خود اپنی آنکھوں سے واقعہ نہیں دیکھا، جبکہ مقدمہ بھی تاخیر سے درج کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن غربی نے کہا کہ ملزمہ اسما نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا، ظاہر ہوتا ہے کہ وہ شوہر سے چھٹکارا چاہتی تھی، اس لیے اس نے قتل کا منصوبہ بنایا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چشم دید گواہوں میں شامل مقتول کے دونوں بیٹوں کی گواہی سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزمہ اسما کے ملزم غلام نبی کے ساتھ تعلقات تھے۔

کراچی: ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی عمیر طارق کی ضمانت منظور

عدالت نے مزید کہا کہ گواہی سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمہ نے شوہر کو سونے سے پہلے دودھ میں سلیپنگ پلز ملا کر دی، ملزمان کی جانب سے وائر شاک کے ذریعے ملزم کو قتل کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کراچی نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے بھی یہ بات ثابت ہوتی ہے، جبکہ استغاثہ ملزمان پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ قتل کیس میں مجرمان کے خلاف تھانہ پیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Read Comments