اغوا کے مقدمہ میں عدالت کے متعدد نوٹس جاری کرنے کے باوجود آئی او کو پیش نہ کرنے پر ایس ایس پی شکار پور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
شکار پورکے تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج عبدالسمیح قریشی کے حکم پر اغوا کے مقدمہ میں آئی او کو پیش نہ کرنے پر ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔
سکھر میں غیرت کے نام پر خاتون کا قتل
عدالت کی جانب سے آئی او کی عدالت پیشی کے متعدد نوٹس جاری کیے گئے تھے، تاہم ایس ایس پی شکار پورعدالتی احکامات پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہے۔
ٹینکر کی ٹکر سے دو کزنز جاں بحق، عینی شاہدین نے کیا دیکھا
پولیس کے مطابق تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج عبدالسمیح قریشی نے مقدمہ کے اندراج کا حکم دیا تھا، جج کے ریڈر نذیر احمد کی درخواست پرمقدمہ درج کیا گیا۔