Aaj Logo

شائع 10 جنوری 2025 04:57pm

حکومتی دعوئوں کے برعکس 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ملک میں ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد کمی ہوئی ہے۔

جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں دال مونگ 2.56 فیصد مہنگی ہوئی، 5 لیٹر کوکنگ آئل 1.56 فیصد، چینی 1.23 فیصد مہنگی، ایک ہفتے میں گھی، بریڈ، لہسن، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد پر آگئی، ایک ہفتے میں 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی دعوؤں کے برعکس مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں، گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 31.40 فیصد کم ہوئی ہے۔

ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، سالانہ شرح 15.15 فیصد ریکارڈ

ملک میں آلو 10.36 فیصد، انڈے 5.96 فیصد اور دال چنا 1.64 فیصد سستی ہوئی، ایک ہفتے میں پیاز، چاول، دال ماش سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

Read Comments