لکی مروت میں جائداد کے تنازع پر جرگے میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لکی مروت میں گنڈی چوک کے قریب مقامی ہوٹل میں جائیداد کے تنازع پر جرگے کے دوران فریقین کی ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا
چارسدہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
پشاور میں جائیداد کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، 4 افراد جان کی بازی ہار گئے
پولیس اور ریسکیو افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹز اسپتال سرائے نورنگ منتقل کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جرگے میں شریک افراد کا تعلق وزیرستان سے بتایا جاتا ہے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفشیش شروع کر دی ہے۔