Aaj Logo

شائع 10 جنوری 2025 04:12pm

جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

ملتان کے علاقے ڈیرہ محمدی میں جائیداد کے تنازع پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کر دیا۔

ڈیرہ محمدی کے رہائشی ریاض نے دوسری شادی کی ہوئی تھی، جس پر باپ اور بیٹے دانش کے درمیان رنجش چل رہی تھی۔ دانش اپنے والد ریاض سے جائیداد میں حصے کا تقاضہ بھی مسلسل کررہا تھا۔

جائیداد میں حصہ نہ ملنے پر دانش نے اپنے والد ریاض کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، اور موقع سے فرار ہو گیا۔

تھانہ شاہ شمس پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو نشتر ہسپتال منتقل کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں اسے جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گاأاس واقعے کی وجہ سے علاقے میں تشویش کا ماحول ہے۔

عارف والا میں پانچ سالہ بچے کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل رشتے دار نکلا

Read Comments