کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسچینج کمپنیز کو وی پی این (ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک) کے استعمال کی اجازت دے دی ہے ۔ اس اقدام کا مقصد کرنسی کے تبادلے، ترسیلات زر، اور یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی جیسے اہم آپریشنز کو محفوظ بنانا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مذکورہ آپریشنز کے لیے محفوظ نیٹ ورک کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے، جسے یقینی بنانے کے لیے وی پی این کا استعمال ضروری ہے۔
اس فیصلے سے ایکسچینج کمپنیز کے روزمرہ کے کاموں میں مزید آسانی اور تحفظ پیدا ہوگا۔
اسٹیٹ بینک نے مزید کہا ہے کہ تمام کمپنیز کو وی پی این کے استعمال میں دیے گئے قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کرنا ہوگی تاکہ نیٹ ورک سیکیورٹی اور ڈیٹا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں، بجلی 10سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں، اویس لغاری