Aaj Logo

شائع 10 جنوری 2025 12:25pm

40 فٹ کی بلندی سے گرنے والی بچی کی چونکا دینے والی ویڈیو وائرل

چین کے ایک سیاحتی مقام پر چئیر لفٹ سے ایک بچی کے گرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ لفٹ اوپر کی طرف جا رہی ہے، دوسرے سیاحوں نے دور سے ایک بچی کو ایک چیئر لفٹ سے لٹکتے ہوئے دیکھا اور ویڈیو ریکارڈ کرلی۔

وڈیو میں کھلتے چینی بچی کو گلابی رنگ کے موٹ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ چیئر لفٹ کو تھامے رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاہم کچھ دیر میں ہی وہ توازن کھو کر تقریبا 40 فٹ (12 میٹر) کی بلندی سے نیچے گر پڑی۔

رپورٹ کے مطابق جس جگہ پر وہ بچی گری وہاں صنوبر کے درخت تھے جو برف سے ڈھکے ہوئے تھے۔

واقعہ پیش آنے کے بعد ریسکیو اہلکار بچی کو دیکھنے اس جگہ پر پہنچے اور بچی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خوش قسمتی سے اتنی اونچائی سے گرنے کے باوجود چینی بچی خطرناک چوٹوں سے محفوظ رہی۔ مقامی میڈیا کے مطابق درختوں کی شاخوں اور برف کے باعث بچی کی جان بچ گئی۔

Read Comments