Aaj Logo

شائع 10 جنوری 2025 12:08pm

سابق بھارتی کرکٹر کے گوتم گمبھیر پر سنگین الزامات، حقیقت ظاہر کردی

سابق بھارتی کرکٹر منوج تیواری نے انڈین ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں منافق قرار دے دیا۔

سابق کرکٹر گوتم گمبھیر اور منوج تیواری ایک ساتھ آئی پی ایل کی ٹیم سے کھیل چکے ہیں۔

منوج تیواری انٹرنیشل کرکٹ میں بھارت کیلئے 12 ون ڈے اور محض 3 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں، انہوں نے حال ہی میں بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ہار کا ذمہ دار انہیں قرار دیا۔

منوج تیواری نے گوتم گمبھیر پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی آر کے ذریعے کرکٹرز کو موقع دیتے ہیں، بارڈر- گواسکر ٹرافی میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ہرشیت رانا کو کیوں کھلایا گیا جبکہ پرتھ کی کنڈیشنز پر آپکے پاس آکاش دیپ جیسا کرکٹر موجود تھا، جس کا پیس بھی آسٹریلوی کنڈیشنز کیلئے زیادہ موثر تھا۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا

انہوں نے گوتم گمبھیر سے سوال کیا کہ بتائیں آکاش دیپ نے کیا غلط کیا؟ اس نے بنگلادیش کیخلاف شاندار بالنگ کروائی لیکن اس کے باوجود آسٹریلوی کنڈیشنز میں اُسے بٹھا کر رکھا گیا اور نئے کھلاڑی کو ڈیبیو کروا دیا۔

منوج تیواری نے گوتم گمبھیر سے متعلق اپنے تعلقات پر بھی بات کی، انہوں نے انکشاف کیا کہ گوتم نے میرے اہلخانہ کو گالیاں دیں جبکہ سابق بھارتی کپتان اور لیجنڈ سارو گنگولی کیلئے بھی گھٹیا الفاظ استعمال کیے۔

آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیلئے گمبھیر کیساتھ کھیلنے والے منوج تیواری نے ساتھی کرکٹر کو منافق قرار دیا۔

Read Comments