Aaj Logo

شائع 10 جنوری 2025 11:49am

’بلبل سندھ‘ کے لوک فنکار وزیرعلی عمرانی انتقال کر گئے

Welcome

سندھ کے معروف لوک گلوکار وزیرعلی عمرانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور ”بلبل سندھ“ کے نام سے مشہور تھے۔

مرحوم وزیرعلی عمرانی نے سندھی، بلوچی، اردو سمیت چھ مختلف زبانوں میں ہزاروں گیت گائے اور اپنی آواز کے ذریعے دلوں میں جگہ بنائی۔

وزیرعلی عمرانی کی آخری رسومات ان کے آبائی گاؤں سرمست عمرانی میں ادا کی جائیں گی۔

ان کی وفات سے سندھ کی لوک موسیقی کا ایک اہم باب بند ہوگیا، اور ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

Read Comments