سیاسی اثرورسوخ کے حامل متنازع بدھ مذہب کے پیشوا کو ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے اور توہین اسلام پر سری لنکا کی عدالت نے دوبارہ جیل بھیج دیا۔
رپورٹ کے مطابق سال 2016 میں دیے گئے اسلام مخالف بیانات پر گالاگوڈاٹ ناناسارا کو گزشتہ روز مسلمانوں اور اسلام مخالف بیانات دینے کے الزام میں 9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ انہیں گزشتہ برس سری لنکا کی مسلم اقلیتی کمیونٹی کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا، تاہم 4 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔
بھارتی انتہا پسند پنڈت کی اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کی حمایت کھل کر سامنے آگئی
22 ملین کی آبادی میں مسلمان 10 فیصد ہیں۔ راہب سابق صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے قریبی ساتھی ہیں، جنہوں نے انہیں 2021 میں مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے سری لنکا کے قانونی نظام میں اصلاحات کے لیے ایک پینل کا سربراہ بنایا تھا۔
اس وقت اپوزیشن کے قانون ساز شاناکیان راسمانیکم نے گالاگوداتے گنااسارا کی تقرری کو ستم ظریفی قرار دیا تھا۔ 2018 میں، گالاگوداتے گنااساراکو لاپتہ کارٹونسٹ کی اہلیہ کو ڈرانے اور توہین عدالت کے الزام میں چھ سال کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔