Aaj Logo

شائع 10 جنوری 2025 11:18am

نیو گوادر ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پہلی پرواز کی روانگی آج متوقع

گوادر: نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلی بین الاقوامی پرواز آج مسقط کے لیے روانہ ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی یہ پرواز یکم جنوری کو روانہ ہونی تھی، تاہم انتظامی وجوہات کی بنا پر اسے موخر کر دیا گیا تھا۔

مالی سال 2024: پاکستان میں جی ڈی پی کی مثبت ترقی، ماہرین نے 2025 کی بھی پیشگوئی کردی

یاد رہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح گزشتہ سال اکتوبر میں ہوا تھا اور یہ ایئرپورٹ خطے میں ایئرلائنز کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ آج کی پرواز ایئرپورٹ کے فعال ہونے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

Read Comments