Aaj Logo

شائع 10 جنوری 2025 10:12am

امریکہ میں برفانی طوفان نے مزید تباہی پھیلا دی، جنوبی ریاستیں شدید متاثر

امریکہ میں برفانی طوفان نے جنوبی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹیکساس، اوکلاہوما، اور آرکنساس میں شدید برفباری اور موسلادھار بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

شدید برفباری کی وجہ سے متعدد شاہراہیں بند ہو چکی ہیں، جبکہ شمالی مسیسیپی، شمالی الاباما، اور جارجیا میں 5 انچ تک برف پڑنے کی اطلاعات ہیں۔ ںظامِ زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا-

امریکا نے شام پر پابندیاں جزوی طور پر نرم کر دیں

برفانی طوفان کے باعث مختلف حادثات میں درجنوں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ ڈیلاس کے ہوائی اڈے پر 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے سفری مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

امریکا میں برفانی طوفان نے زندگی کا پہیہ روک دیا، مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک

حکام نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Read Comments