مچھروں کی پریشانی کسی بھی موسم میں ختم نہیں ہوتی۔ اگر آپ مارکیٹ میں دستیاب نقصان دہ مصنوعات سے بچنا چاہتے ہیں توسرسوں کے تیل کے یہ مفید طریقے آزما سکتے ہیں۔
مچھروں سے کسی بھی موسم میں نہیں بچاجا سکتا ہے وہ سال کے چاروں موسم میں ہرجگہ دستیاب ہوتے ہیں۔ خاص طور پر رات سوتے وقت جیسے ہی لائٹ آف ہوتی ہے وہ حملہ کرنے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں اوراچھی بھلی نیند بھی مچھروں کے کاٹنے کی وجہ سے خراب ہوجاتی ہے۔
ڈائنوسارز کی زمین پر واپسی؟ ماہرین کا سنسنی خیز انکشاف
ویسے تو بازار میں مچھروں کو بھگانے کی کئی مصنوعات دستیاب ہیں لیکن ان کے اندر موجود نقصان دہ کیمیکلز انسانی صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
اسی لیے آج ہم آپ کو کچن میں رکھے ہوئے سرسوں کے استعمال سے مچھروں کو بھگانے کے کچھ محفوظ گھریلوٹوٹکے بتانے جارہے ہیں۔ ان طریقوں پر عمل کر کے آپ قدرتی طریقوں سے مچھروں کو بھگانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
مچھروں سے محفوظ رہنے کے لیے لیموں اور سرسوں کا تیل بھی مفید رہتا ہے۔ ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس کے اندر کا گودا چھری کی مدد سے نکال دیں۔ جب یہ ایک پیالے کی طرح ہوجائے تو اس میں سرسوں کا تیل ایک لونگ اور کافور ڈال دیں اور اس میں ایک روئی کی بتی ڈال کر اسے جلادیں۔ اس کی خوشبوگھر سے مچھروں کو دور رکھنے میں مدگار ہوگی۔
مچھروں کو بھگانے کے لیے سرسوں کا تیل اور کافور کا استعمال بھی بہتررہتا ہے۔ اسے سب سے محفوظ اور آسان گھریلوعلاج کہا جائے تو بے جا نہیں ہوگا۔ کافور کوتوڑ کر اسے پاوڈر کی شکل میں پس لیا جائے اس کے بعد اسے سرسوں کے تیل میں اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب اس تیل کا کو پیالے میں ڈال کر اس میں روئی کی بتی لگا کرروشن کر لیں۔ کافور کے تیل کی یہ خوشبو مچھروں کو بھی دور رکھے گی اور گھر کو بھی مہکا دے گی۔
اجوائن کا استعمال کھانوں میں خوشبو کے لیے کیا جاتا ہے۔ لیکن یہ مچھروں کو دور بھگانے کے بھی کام آسکتی ہے۔ اس کے لیے آپ کو چاہیے کہ تیل میں تھوڑا سا اوریگانو پاوڈر ملادیں۔ اب تھوری سی روئی لیں اور اس مکسچر میں بھگو کر اسے اچھی طرخ نچوڑلیں اور گھر کے کونوں، کھڑکیوں، دروازوں یا کسی بھی جگہ پرایسی جگہ ر رکھ دیں جہاں سے مچھر داخل ہوتے ہیں۔ اس کی تیز خوشبو مچھروں کو دور رکھے گی۔
اگر آپ کو مچھر بہت کاٹتے ہوں اور زیادہ کام کرنے کا دل نہ چاہتا ہو تو سرسوں کا تیل ہاتھ میں لے کر اس سے پورے جسم کی مالش کرلیں۔ اسی طرح اگر آپ کو شام کے وقت کسی پارک ، چھت یا کھلی جگہ پر جانا ہوتو اپنے ہاتھوں اور پیروں پر سرسوں کا تیل اچھی طرح سے لگا لیں۔ دراصل مچھر سرسوں کے تیل کی بو پسند نہیں کرتے ہیں اور اسے جسم میں لگالیا جائے تو وہ اپ کے آس پاس بھی نہیں پھٹکتے ہیں۔