کراچی میں نئے سال بھی سڑکوں میں موت کے سائے منڈلاتے رہے۔ صبح سویرے آدھے گھنٹے کے دوران تین ٹریفک حادثات میں دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں پانچ شہری اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ گزشہ دس روز میں ہیوی ٹریفک سے ابتک بائیس افراد ہوچکے ہیں۔
کراچی میں نئے سال بھی ٹریفک حادثات میں کنٹرول نہ ہوسکا، دس میں بائیس شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ چوبیس گھنٹوں میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہوگئے۔
شہید ملت برج کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا ۔ دو موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا ، ہلاک اور زخمی افراد کو جناح اسپتال پہنچایا گیا, مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو اگ لگا دی۔
ایئرپورٹ کے اندر سے اسٹار گیٹ آتے ہوئے اور شارع فیصل سے میٹروپول جاتے ہوئے دو ٹریفک حادثات میں ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوئے ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
شاہراہ فیصل مہران ہوٹل کے قریب دو کاروں میں تصادم ہوگیا جس کے باعث ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
گزشتہ روز بچی سمیت تین افراد ٹریفک حادثات کی نظر ہوئے تھے روان سال کے ابتدائی دس روز میں مختلف ٹریفک حادثات میں ابتک بائیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔