ملک کے طول و عرض میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کے بعد سوات، باغ آزاد کشمیر، مظفرآباد، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں کڑاکے کی سردی برقرار ہے۔
استور میں درجہ حرارت منفی تیرہ، قلات میں منفی پانچ، کوئٹہ میں منفی چار ڈگری تک گرگیا۔ کراچی میں بھی شدید ٹھنڈ، صبح سویرے پارہ بارہ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی پنجاب اور مشرقی سندھ میں آج شام کو چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
استور میں درجہ حرارت منفی تیرہ، قلات میں منفی پانچ، کوئٹہ میں منفی چار ڈگری تک گر گیا۔ کراچی میں بھی شدید ٹھنڈ، صبح سویرے پارہ بارہ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب اور مشرقی سندھ میں آج شام کو چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے جبکہ موٹروے ایم ٹو لاہورسے کوٹ مومن تک بند ہے۔
موٹروے ایم تھری، ایم فور اور ایم گیارہ بھی بند ہے عوام کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔