Aaj Logo

شائع 10 جنوری 2025 08:33am

لاس اینجلس، جنگلات میں آگ مزید پھیلنے لگی، اموات میں اضافے کا خدشہ

امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی تاریخ کی بدترین آگ مزید پھیلنے لگی۔

رپورٹ کے مطابق خوفناک آگ نے 32 ہزار سے زائد ایکڑ کا رقبہ اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ متاثرہ علاقوں میں جھلس کر 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ خشک اور تیز ہوا سے آگ میں خطرناک اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اس وقت ہالی ووڈ ہلز، پاساڈیٹا سمیت 6 مقامات پر تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 2 ہزار سے زائد گھر اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں ہیں۔

قدرت کا انتقام؟ امریکہ کا رنگین ترین شہر غزہ بن گیا

کئی ہالی ووڈ شخصیات کے گھر بھی جل کر تباہ ہوگئے۔ آگ سے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ پچاس ارب ڈالر سے زائد ہوگیا۔

امریکی جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 5 افراد ہلاک، ایک لاکھ سے زائد افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور

واضح رہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ منگل کو لگی تھی جس پر اب تک مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ متاثرہ علاقوں میں سے 2 لاکھ شہریوں کو انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ملک میں ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہو کر رہ گئے۔

Read Comments