Aaj Logo

شائع 09 جنوری 2025 10:12pm

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سال 2025 کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا، سال بھر میں 3 فرسٹ کلاس ٹورنامنٹس کے علاوہ ایک ون ڈے، 3 ٹی ٹونٹی اور ایک نان فرسٹ کلاس 3 روزہ ٹورنامنٹ شامل ہیں۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی کے ترجمان عامر میر، ڈائریکٹر یوتھ ڈیویلپمنٹ اظہر علی اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2025 میں مجموعی طور پر 21 ڈومیسٹک، ایج گروپ اور پاتھ ویز ٹورنامنٹس ہوں گے، جس کے ملک بھر میں 10,000 سے زیادہ میچز ہوں گے۔

پی سی بی آفیشلز نے بتایا کہ چیئرمین محسن نقوی کے ویژن کے مطابق ینگ کرکٹرز کو شرکت کے مواقع دینے کے لیے ایج گروپ ایونٹس کرائیں گے۔

کلب، ضلعی اورعلاقائی سطح کے ایونٹس کے بعد بہترین انڈر 19 مینز کرکٹرز کو 5 مینٹورز کی رہنمائی میں اکتوبر، نومبر میں افتتاحی 5 ٹیموں کے چیمپئنز انڈر 19 کپ اور ٹرافی کے لیے جمع کیا جائے گا۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی کے مشیر عامر میر نے کہا ہے کہ کرکٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے پلان ترتیب دیا ہے، زیادہ سے زیادہ ٹیلنٹ کو سامنے لانا مقصد ہے۔

Read Comments