Aaj Logo

شائع 09 جنوری 2025 07:43pm

وزیر اطلاعات نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان پر رد عمل دے دیا

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر اپنا ردِ عمل جاری کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا، مہذب معاشروں میں احتجاج پر امن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے کی بجائے ایسے ہی ”اوو اوو“ کر کے احتجاج کر لیتے، قوم جانتی ہے کہ انتشار، فساد، جلاؤ گھیراؤ آپ کا وتیرہ ہے۔

Read Comments