Aaj Logo

شائع 09 جنوری 2025 07:04pm

تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق

دھابیجی کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آتشزدگی کے باعث کار سوار دو خواتین سمیت چارافراد جھلس کر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے،

تفصیلات کے مطابق دھابیجی کے قریب قومی شاہراہ پر تیزرفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی ، جان بحق ہونے والوں میں رفیق اور کاشف اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو کی جانب سے لاشوں اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر گھارومنتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثناء شہداد کوٹ میں باریجہ کے علاقے میں دو مسافرکوچزمیں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پندرہ سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت محمد بروہی کے نام سے ہوئی ہے، لاش اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق مسافرکوچزشہداد کوٹ سےخضدار جارہی تھیں، حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

دھابیجی کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آتشزدگی کے باعث کار سوار دو خواتین سمیت چارافرادجھلس کر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، جانبحق ہونے والوں میں رفیق اور کاشف جبکہ دو خواتین بھی شامل ہیں ، ریسکیو کی جانب سے لاشوں اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر گھارومنتقل کردیا گیا

Read Comments