Aaj Logo

شائع 09 جنوری 2025 06:34pm

چیمپئنز ٹرافی میں شریک غیرملکی ٹیمیں کب پاکستان آئیں گی، پتہ چل گیا

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کرنے والی غیر ملکی ٹیمیں فروری کے پہلے ہفتے پاکستان پہنچنا شروع ہو جائیں گی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پریکٹس میچز کا انعقاد 12 سے 18 فروری تک کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ فروری کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا۔

آئی سی سی 8 ٹیموں کے پریکٹس میچز کا انعقاد 12 سے 18 فروری تک کرے گی، میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی اور دبئی میں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے منصوبہ بندی کرلی

چیمپئنز ٹرافی سے قبل برطانوی اخبار بھارت کی اصلیت سامنے لے آیا

ذرائع کے مطابق سہہ ملکی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقن ٹیمیں فروری کے پہلے ہفتےمیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 10 فروری کے بعد لاہور پہنچیں گی، افغانستان کرکٹ ٹیم فروری کے دوسرے ہفتے کراچی پہنچے گی۔

آئی سی سی ہر ٹیم کو 2 آپشنل پریکٹس میچز دے گی، پریکٹس میچز کھیلنے یا نہ کھیلنے کے بارے میں ٹیمیں آئی سی سی کو آگاہ کریں گی جبکہ چمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔

Read Comments