بلوچستان کے ضلع ژوب میں اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 اغوا کار بھی مارے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عالم نے بتایا گزشتہ روز اغوا کاروں نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے 2 افراد کو اغوا کیا تھا، جس کے بعد لیویز فورس اور قبائلیوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا، اس دوران ایک اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
محمد نوید عالم نے بتایا کہ اس دوران 2 اغواکاروں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ چوتھے اغوا کار کی تلاش جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ژوب نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک مغوی کو بازیاب کر الیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دوسرا مغوری اغوا کاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔