Aaj Logo

شائع 09 جنوری 2025 06:05pm

ملتان نشتر اسپتال اور یونیورسٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ریڈار پر

چیئرمین پی اے سی نے نشتر اسپتال ملتان کینٹین سے بجلی بل کی ریکوری کے حکم پرعملدرآمد نہ ہونے پر پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی کی زیرالتوا ریکوری پر انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کےاجلاس چئیرمین ملک احمد بھچر کی زیرصدارت ہوا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے نشتر اسپتال یونیوسٹی کا اسپیشل آڈٹ کروانے کا حکم جاری کر دیا، اسپتال کی کینٹین اور رہائشی کالونیوں کو نوازنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ملتان کے نشتر اسپتال میں مریضوں میں ایڈز پھیلنے کی وجہ سامنے آگئی

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایم ایس سید مٹھا اسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا

پبلک اکاونٹس کمیٹی نے میپکو کے ریٹ کے مطابق واجبات وصولی کا حکم دے دیا ہے، اجلاس میں تین دسمبر کی انکوائری پر عمل درآمد نا ہونے پر بھی برہمی کا اظہارکیا ، رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

تین دسمبر کو کمیٹی نے نشتر اسپتال ملتان کینٹین سے دو کروڑ سے زائد بجلی بل کی ریکوری نا کرنے پر انکوائری کا حکم دیا تھا کمیٹی کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے 21 کروڑ 99 لاکھ سے روپے کے خلاف قواعد ٹینڈر کے بعد لوکل پرچیز پر بھی انکوائری کا حکم دے دیا۔ سترہ کروڑ سے زائد مالیت کا سرجیکل سامان اور ادویات پر بھی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

Read Comments