پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 78 ہزار 300 روپے ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 114 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 597 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 714 روپے ہوگئی۔
امریکی تاجروں کے ٹرمپ سے مطالبے کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونا مہنگا ہوگیا
دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 13 ڈالر اضافے کے بعد 2665 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
ملک میں گزشتہ تین روز سے ہی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ منگل کو سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس قبل پیر کو بھی ایک ہزار روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا۔