Aaj Logo

شائع 09 جنوری 2025 01:34pm

لاس اینجلس کی بے قابو آگ میں کئی ہالی ووڈ ستارے اپنا سب کچھ کھو بیٹھے

امریکہ کی ریاست لاس اینجلس میں سات جنوری کو ایک خوفناک آتشزدگی نے شہر کے مضافاتی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یہ آتشزدگی 27 ہزار ایکڑ سےزیادہ حصے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔

اس افسوسناک حادثے میں کم از کم پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تقریباً ڈیڑھ لاکھ رہائشیوں کو اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنی پڑی اور امریکی حکومت نے ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

سب سے زیادہ متاثرہ علاقے آلتڈینا، سلمار اور پیسیفک پیلیسیڈز ہیں، جہاں کئی ہالی وڈ کے مشہور ستارے اور شخصیات اپنے عالیشان گھروں میں رہائش پذیر ہیں۔

امریکی جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 5 افراد ہلاک، ایک لاکھ سے زائد افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور

ہالی وڈ کے ستاروں کا ردعمل

ہالی وڈ کے متعدد ستاروں نے اس سانحے کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ اداکار بین ایفلک نے بتایا کہ وہ 20.5 ملین ڈالر کی قیمت والا اپنا گھر چھوڑ کر اپنی سابقہ بیوی جینیفر گارنر کے گھر پناہ گزین ہوئے ہیں۔

اداکارجیمز ووڈز نے بھی اپنی رہائش گاہ کو چھوڑا اور کہا کہ وہ ابھی تک نہیں جانتے کہ ان کا گھر محفوظ ہے یا نہیں مزید کہا، ’ہمارے محلے کے کئی گھروں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔’گلوکارہ مند ی مور نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقے میں سب کچھ تباہ ہو چکا ہے۔

اداکار مارک ہیمل (جو ”اسٹار وارز“ سیریز کے مشہور کردار لوک اسکائی واکر کے طور پر جانے جاتے ہیں) اور پیرس ہلٹن نے بھی اپنی پناہ گاہوں کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنے خاندانوں کے ساتھ محفوظ ہیں۔

ٹرمپ نے کینیڈا کا نیا نقشہ پیش کر دیا، امریکا میں شامل کر دیا

دیگر معروف شخصیات کی محفوظ پناہ گاہیں

ایمی ایوارڈ یافتہ اداکارہ جیمی لی کرٹس نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ اور ان کا خاندان محفوظ ہیں، لیکن ان کے علاقے کی بیشتر عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ دیگر مشہور شخصیات جیسے ریز ویدرسپون، ٹام ہنکس، رِیٹا ولسن اور اسٹیون اسپیلبرگ کی محفوظ رہائش گاہوں کے بارے میں ابھی تک معلومات سامنے نہیں آئیں۔ ٹام ہنکس کے بیٹے چیٹ ہنکس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پیسیفک پیلیسیڈز کے لیے دعا کی۔

بالی وڈ کی جانب سے بھی اظہارہمدردی

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی انسٹاگرام پر اس قدرتی آفات کے متاثرین کے لیے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے فائر فائٹرز کی انتھک محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ان دلیر افراد کا شکریہ جو رات بھر کام کر رہے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں۔‘

امریکا میں برفانی طوفان نے زندگی کا پہیہ روک دیا، مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک

آسکر نامزدگیاں موخر

آگ کی تباہی کے دوران آسکر نامزدگیوں کا اعلان 19 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرہ افراد کو اپنی رائے دینے کے لیے مزید وقت مل سکے۔ یہ آتشزدگی ایک سنگین بحران بن چکی ہے، اور مقامی افراد کے ساتھ ہالی وڈ کی مشہور شخصیات بھی اس تباہی کا شکار ہیں۔

Read Comments