Aaj Logo

شائع 09 جنوری 2025 11:47am

معروف بھارتی فلمساز انتقال کر گئے، پوری شوبز انڈسٹری سوگوار

معروف بھارتی فلمساز اور میڈیا پرسنیلٹی رینا پرتیش نندی 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال سے ہندوستانی فلم انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑ گئی۔ پرتیش نندی اینی میٹڈ فلموں میں کتوں اور جانوروں کے کرداروں کو پیش کرنے اور فلمی کرداروں کو کارٹون کی شکل میں ڈھالنے کے لیے شہرت رکھتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرتیش نندی بدھ کو جنوبی ممبئی میں واقع اپنے گھر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

گووندا نے کالج میں دو لڑکیوں پر تشددکیا تھا، اہلیہ سنیتا کا انکشاف

وہ ہندوستانی فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسرز میں سے تھے اور انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی کامیاب فلمیں بنائیں، جن میں جھنکار بیٹس، چمبیلی، ہزاروں خواہشیں ایسی، ایک کھلاڑی ایک حسینہ، اَن کہی ، پیار کے سائیڈ ایفیکٹس، بو بارک فارایور اور دیگر اہم فلمیں شامل ہیں۔

فلمساز کے انتقال کی خبر سینئر بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک جذباتی پوسٹ میں دی۔ پرتیش نندی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انوپم کھیر نے لکھا، ’میں اپنے قریبی دوست پرتیش نندی کے انتقال کی خبر سن کر صدمے سے دنگ رہ گیا ہوں۔‘

انوپم کھیر نے پرتیش نندی کو ”بہادر“ اور ”عظیم شخصیت“ قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنے ابتدائی دنوں میں ایک اہم سہارا تھے۔

انوپم کھیر نے مزید لکھا، ’وہ ایک شاندار شاعر، مصنف، فلم ساز اور ایک منفرد ایڈیٹر/ صحافی تھے۔ وہ میری زندگی کے ابتدائی دنوں میں ایک عظیم طاقت کا ذریعہ تھے۔ ہم نے ایک ساتھ بہت سے یادگار لمحات شیئر کیے‘۔

گوری اپنے شوہر شاہ رخ کی فلموں کے فلاپ ہونے کی دعا کیوں کرتی تھیں؟

انوپم کھیر نے اپنی پوسٹ میں کہا، ’پرتیش نندی ان لوگوں میں سے ایک تھے جنہیں میں نے سب سے زیادہ نڈر پایا۔ وہ ہمیشہ ایک بڑے دل اور عظیم شخصیت کے مالک تھے۔ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’حالیہ دنوں میں ہماری ملاقاتیں کم ہو گئیں، لیکن وہ ایک بہت بڑی شخصیت تھے۔ وہ وقت جب ہم ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے تھے جب اس نے مجھے فلم فیئر اور خاص طور پر ”دی الیسٹریٹڈ ویکلی“ پر دکھایا تھا، وہ واقعی یاروں کا یارکی حقیقی تعریف تھے۔‘

پرتیش نندی کا پس منظر

پرتیش نندی 15 جنوری 1951 کو بھاگلپور، بہار میں پیدا ہوئے۔ وہ ایک معروف صحافی، میڈیا شخصیت اور فلم ساز تھے۔

1990 کی دہائی میں، انہوں نے ایک مشہور ٹاک شو کی میزبانی کی جس کا نام ”دی پرتیش نندی شو“ تھا جو دور درشن پر نشر ہوتا تھا۔

اس کے علاوہ پرتیش نندی نے شیوسینا پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے 1998 سے 2004 تک راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کے اداکار اسپتال میں داخل، جذباتی ویڈیو شئیر کردی

ان کے انتقال سے ہندوستانی فلم انڈسٹری ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی۔

Read Comments