Aaj Logo

شائع 09 جنوری 2025 10:24am

ورون دھون کی ’بے بی جون‘ ناکام کیوں ہوئی، راج پال یادو نے وجہ بتا دی

بالی ووڈ کے اداکار ورون دھون کی حالیہ ایکشن فلم سے وابستہ امیدیں پوری نہ ہوسکیں۔ ان کی آخری ریلیز، ”بےبی جون“، ان کے لیے ایک بڑی ناکامی ثابت ہوئی اور باکس آفس پر اپنے بجٹ کی لاگت کے برابر بھی آمدنی حاصل نہیں کر سکی۔

اگرچہ ورون نے فلم کی ناکامی پر اب تک اپنے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ لیکن ان کے ساتھی اداکار راجپال یادیو نے فلم کی ناکامی اور ورون کے ری ایکشن پر بھی بات کی۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجپال یادیو نے کہا کہ ’بےبی جون‘ ہر لحاظ سے ایک بہترین فلم تھی لیکن چونکہ یہ تامل فلم’ تھیری ’کا ریمیک تھی، اس لیے یہ باکس آفس پر کامیاب نہ ہو سکی۔

اداکار عامر خان نے نئی فلم کے لئے سگریٹ چھوڑنے کا ارادہ کرلیا

راجپال یادیو نے کہا کہ اگر یہ ریمیک نہ ہوتی تو یہ میری 25 سالہ کیریئر کی سب سے بہترین فلم ہوتی لیکن چونکہ وجے کی اس فلم کو ناظرین نےپہلے سے دیکھا ہوا تھا، اس لیے یہ فلم کے بزنس پر اثر انداز ہوئی۔

جب راجپال یادیو سے ورون کے ردعمل کا پوچھا گیا کہ آیا ’بےبی جون‘ کی ناکامی سے ورون مایوس تھے؟ تو انہوں نے انکار کیا اور کہا کہ ’ورون ایک بہت ہی پیارا اوربہت محنتی لڑکا ہے اس نے ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کی ہے اور اس کی کوششوں پراس کی حوصلہ افزائی اور تعریف کرنی چاہیے کیونکہ رسک لینا ایک بڑی بات ہے‘۔

گوری اپنے شوہر شاہ رخ کی فلموں کے فلاپ ہونے کی دعا کیوں کرتی تھیں؟

واضح رہے کہ ’بےبی جون‘ کو کلیس نے ڈائریکٹ کیا تھا اور اس کے پروڈیوسرایٹلی تھے، یہ ایٹلی کی تامل فلم ’تھیری‘ کا ریمیک تھی، فلم کا مرکزی کردار وجے نے ادا کیا تھا، فلم میں کیرتھی سریش، وامیکا گبی اور جیکی شروف کے بھی اہم کردارتھے۔

بدقسمتی سے یہ فلم 180 کروڑ روپے کے بجٹ کے باوجود مقامی باکس آفس پر 50 کروڑ روپے کا بزنس کر سکی تھی تاہم راجپال یادیو کو لانسٹیبل رام سیوک کے کردار میں پسند کیا گیا۔

Read Comments