نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ کینیڈا اگر امریکا میں ضم ہوجائے تو یہ ایک عظیم ملک بن جائے گا۔
واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنانے کی اپنی پیشکش کی تجدید کی تھی۔
اسی خواہش میں ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کا ایک نقشہ شئیر کیا گیا ہے جس میں اسے امریکا میں شامل ہوتا دکھایا گیا۔
حلف لینے سے قبل ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی دھمکی دیدی
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایسے امریکی نقشوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں کینیڈا اور امریکا کو ملاکر ایک ملک دکھایا گیا ہے جس پر یونائیٹڈ اسٹیٹس درج ہے۔
پوسٹ کیے جانے والی نقشے کی تصویر میں ’او کینیڈا‘ بھی لکھا ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ کینیڈا کی سرحد کے حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ اگر اس عارضی لکیر کو ہٹا کر دیکھا جائے تو یہ قومی سلامتی کے لیے بہتر ہوگا۔
ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکا کا حصہ بنانے کی دھمکی پر جسٹن ٹروڈو کا ردعمل سامنے آگیا
فلوریڈا میں پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ میکسیکو اور کینیڈا نے غیرقانونی امیگریشن اور منشیات اسمگلنگ نہ روکی تو ان پر 25 فیصد ٹیرف لگادیں گے۔
اس کے علاوہ ٹرمپ خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا رکھنے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔