Aaj Logo

شائع 09 جنوری 2025 09:37am

بھارت میں ریپ کلچر عروج پر، خواتین کیلئے دنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار

بھارت میں “ ریپ کلچر“ معاشرتی زوال کی عکاسی کرتا ہے، اس کلچر نے گزشتہ کئی برسوں میں بھارتی خواتین کی سلامتی کو متاثر کیا ہے۔

”ریپ کلچر“ نے معاشرتی تانے بانے میں بے چینی اور عدم تحفظ کی فضا پیدا کی ہے ساتھ ہی بدعنوانی، حکومتی اداروں کی غفلت، بے حسی اور انصاف کی فراہمی میں ناکامی نے بھارت میں ”ریپ کلچر“ کے فروغ کی بڑی وجوہات ہیں۔

مودی کے بھارت میں ہر 16 منٹ میں ایک عورت ریپ جیسے گھناؤنے جرم کا شکار ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے یہ جرائم پولیس کے ریکارڈ میں نہیں آتے۔

بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل منظور

تھامسن رائٹرز فاؤنڈیشن کے 2018 کے سروے کے مطابق، بھارت کو خواتین کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو رپورٹ 2022 میں بھارت میں خواتین کیخلاف جرائم کے 445256 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے، جن میں سے 31516 مقدمات جنسی تشدد کے تھے۔

بیوی کا ریپ کروانے کا مقدمہ، شوہر کو 20 برس قید کی سزا

حالیہ سالوں میں ہرسال اوسطاً 30 ہزار سے زیادہ ریپ کے واقعات رپورٹ ہوئے،نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو گزشتہ سالوں میں سزا کی شرح محض 27-28 فیصد تھی۔

Read Comments