Aaj Logo

شائع 09 جنوری 2025 08:55am

بشری انصاری نےخوبصورت شہر سے جڑی دکھ بھری یادوں کو شیئر کردیا

بشری انصاری نے خوبصورت شہر اسلام آباد سے جڑی دردناک یادوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔

بشریٰ انصاری ایک لیجنڈ پاکستانی اداکارہ ہیں جو میڈیا انڈسٹری سے ایک طویل عرصے سے وابستہ ہیں۔ انہیں بیک وقت گلوکاری، تحریر اور میزبانی جیسی متعدد صلاحیتوں کے لیے بھی سراہا جاتا ہے۔ حال ہی میں کامیاب ہٹ ڈرامہ سیریل ”کبھی میں کبھی تم“ میں ان کی نیچرل اداکاری کو بےحد پسند کیا گیا۔

جنت مرزا کا جاپان کے لوگوں کو ’نفسیاتی‘ کہنا مہنگا پڑ گیا

بشریٰ انصاری نے اسلام آباد سے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک بلاگ اپ لوڈ کیا۔ ولاگ میں انہوں نے اسلام آباد سے جڑی اپنی دردناک یادوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا، اسلام آباد ایک خوبصورت شہر ہے۔ میں یہیں رہی ہوں، میں نے یہاں کام بھی کیا ہے اور میری اسلام آباد سے بہت سی یادیں جڑی ہوئی ہیں۔ اگرچہ، ان میں سے اکثر بہت دردناک ہیں۔

ندا یاسر کا نیلم منیر کے شوہر کی شہریت کے بارے میں انکشاف

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے یہاں ایک خوفناک زندگی کا تجربہ کیا ہے۔ میں اس شہر میں بہت بے چین تھی۔ میں اپنے بچوں کے سارے کام کرتی تھی اور ایک زخمی دل کے ساتھ گھر سنبھالتی تھی۔

بشری انصاری کا کہنا تھاکہ میں نے اپنے تمام درد اپنے بچوں سے چھپا رکھے تھے، لیکن وہ کافی حساس تھے۔ ہماری زندگی کے حالات کی وجہ سے نریمن کو بچپن میں بے چینی کے دورے پڑتے تھے۔ میری چھوٹی بیٹی خاموش رہتی تھی۔

بشری انصاری کے مطابق وہ اسلام آباد میں صرف تین سال رہی ہیں لیکن ان دردناک یادوں کو نہیں بھول سکتی ہیں جن کا سامنا انہوں نے اسلام آباد میں رہ کر کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ویسے تو میری ساری زندگی دکھوں سے بھری ہوئی ہے مگر اسلام آباد مجھے اداس کر دیتا ہے۔

Read Comments