اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے شام میں وحدت اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے نمائندہ طرز حکمرانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کی صورتحال پر بحث میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہیے۔
امریکا نے شام پر پابندیاں جزوی طور پر نرم کر دیں
منیر اکرم نے کہا کہ آج شام اپنی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ہے، حالیہ سیاسی پیش رفت معمولات کی بحالی، استحکام اور امن کے مواقع فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئے حکومتی ڈھانچے کی پرامن منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔
اسرائیلی فوجیوں کو جنگی جرائم کے الزام میں بیرون ملک گرفتاری کا خطرہ
منیر اکرم نے شام میں عبوری حکومت کے رہنماؤں اور نمائندوں کے مثبت بیانات اور یقین دہانیوں کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ ان بیانات اور یقین دہانیوں کو پالیسیوں میں تبدیل اور عملی طور پر نافذ کیا جانا چاہیے۔