Aaj Logo

شائع 08 جنوری 2025 11:08pm

یونان کشتی حادثے میں ملوث ایک اور انسانی اسمگلر گرفتار

ایف آئی اے ایبٹ آباد کی یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے ایبٹ آباد ریجن کے حکام نے ہری پور کے علاقے افغان کیمپ نمبر 13 میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلرعبدالواسع کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے نے درجنوں انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے حکام کے مطابق افغان شہری کے موبائل فون سے انسانی اسمگلنگ اور کشتی حادثے کے واقعہ کے متعلق اہم شواہد ملے ہیں، ملزم کو گرفتار کرکے ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا۔

یونان کشتی حادثہ: عدالت نے 9 ایف آئی اے اہلکاروں کو بے گناہ قرار دے دیا

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چند روز قبل بھی ایف آئی اے نے ہری پور سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

Read Comments