Aaj Logo

شائع 08 جنوری 2025 11:08pm

جنوبی افریقا سے ہار کے باوجود پاکستان نے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بناڈالا

پاکستان ٹیم کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ ہار کر جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ واش تو ہو گئی لیکن اس کے ساتھ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

جنوبی افریقہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو سنچورین ٹیسٹ میں دو وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ با آسانی 10 وکٹوں سے اپنے نام کر کے سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

تاہم اس ہزیمت کے باوجود پاکستان ٹیم جنوبی افریقا کے میدان میں وہ ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئی جو کرکٹ کی تاریخ میں اس سر زمین پر اب تک کوئی اور غیر ملکی ٹیم نہ بنا سکی۔

پاکستان نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے دوسری اننگ میں 478 رنز بنائے، جس میں کپتان شان مسعود کے 145 اور بابراعظم کے 81 رنز شامل تھے اور یوں قومی ٹیم پروٹیز کی سر زمین پر فالو آن ہونے کے بعد دوسری اننگز میں 400 یا اس سے زائد رنز بنانے والے پہلی ٹیم بن گئی۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو عبرتناک شکست، جنوبی افریقا نے سیریز اپنے نام کرلی

سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو عبرتناک شکست دے دی

کرکٹ کی تاریخ میں 123 سال کے بعد جنوبی افریقا کی سر زمین پر کسی مہمان ٹیم نے فالو آن کا شکار ہونے کے بعد 400 سے زائد رنز بنائے ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے پاس تھا، کینگروز نے 1902 میں جوہانسبرگ میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد 7 وکٹوں کے نقصان پر 372 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقہ میں فالو آن کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ میزبان ملک کے پاس ہے ، جس نے 1999 میں ڈربن میں انگلینڈ کے خلاف 572 رنز بنائے تھے ۔

Read Comments