Aaj Logo

شائع 08 جنوری 2025 09:38pm

اداکار عامر خان نے نئی فلم کے لئے سگریٹ چھوڑنے کا ارادہ کرلیا

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنے بیٹے کی فلم کی کامیابی پر سگریٹ چھوڑنے کا ارادہ کرلیا۔

59 سالہ اداکار عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کی نئی فلم ’لویاپا‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنید خان کی فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوگئی تو سگریٹ نوشی چھوڑدوں گا۔

معروف بھارتی اداکارہ کے گھر چوری کرنے والا رنگ ساز پکڑا گیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’لویاپا‘ رومانس اور کامیڈی فلم ہے، جو 7 فروری کو ریلیز ہوگی، جس کی باکس آفس کامیابی سے متعلق عامر خان نے کافی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کو کامیاب فلمیں دینے والے عامر خان نے ایک انٹرویو میں فلم ’لو یاپا‘ میں کام کرنیوالی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور کو بھی اُن کی والدہ سے تشبیہ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جنید کی فلم دیکھی ہے، نئی فلم میں موبائل فونز اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہماری زندگی آنے والی تبدیلیوں کو بہت اچھے انداز میں فلمبند گیا ہے۔

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ فلم کی تمام کاسٹ نے اچھی پرفارمنس دی، فلم میں خوشی کی اداکاری دیکھ کر مجھے سری دیوی یاد آگئی تھیں۔

شردھا کپور پر جیولری ڈیزائن چوری کرنے کا الزام عائد کردیا گیا

واضح رہے کہ نئی فلم کا ٹریلررواں ماہ 10 جنوری کو بھارتی شہر ممبئی میں ریلیز ہوگا جبکہ فلم ’لو یاپا‘ 7 فروری سے بڑے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Read Comments