سینٹ قائمہ کمیٹی برائے صحت کی ذیلی کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کوفیس واپس نہ کرنے والے کالجز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی ہدایت کردی۔
چیئرپرسن پلوشہ خان کی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اسپیشل سیکرٹری صحت، صدراوررجسٹرار پی ایم ڈی سی نے شرکت کی۔
حکام نے بتایاکہ سرگودھا یونیورسٹی میں دو افغان شہریوں نے غیرملکی کوٹہ پر داخلہ لیا، طلبہ نے بتایاکہ یونیورسٹی ہماری ڈگری جاری نہیں کررہی ہے، ہم پریشان ہیں۔
اسپیشل سیکرٹری صحت نے بتایا کہ کالج داخلہ کے وقت فیس میں اضافہ نہیں کرسکتا، صدرپی ایم ڈی سی نے بتایا کہ جو کالج فیس واپس نہیں کریںگے، اُن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان پی ایم ڈی سی نے کہا کہ انتقام کارروائی کے خوف سے شکایت کندگان سامنے آنے سے ڈرتے ہیں، میڈیکل کالج کے خلاف جو بھی شکایت ہو، طلبہ ہمارے پاس درج کرائیں۔
سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں طلبہ یونین بحالی پر غور
پرائیویٹ میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا کہ پی ایم ڈی سی فیس مقرر نہیں کرسکتی، اجلاس میں کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کو فیس واپس نہ کرنے والے کالجز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی ہدایت کردی۔
بغیر لائسنس ٹی وی چینل چل رہے، پیمرا کیا کر رہا ہے؟ قائمہ کمیٹی
چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ پی ایم ڈی سی اختیارات استعمال کرے، ایکٹ میں ترمیم کرنا چاہے تو کمیٹی سفارش کرے گی، کمیٹی نے پی ایم ڈی سی سے 2 ہفتوں میں فیس واپسی کرنے کی تفصیلات طلب کرلیں۔
صدر پی ایم ڈی سی نے کہا کہ جو کالج فیس واپس نہیں کریںگے، اُن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔