Aaj Logo

شائع 08 جنوری 2025 03:32pm

وزیراعظم کے خطاب کے فوراً بعد اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی لہر

وزیراعظم شہباز شریف نے آج کراچی میں پاکستان ایکسچینج میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا، لیکن وزیراعظم کی تقریب کے فوراً بعد اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی لہر دیکھنے کو ملی۔

بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 1100 پوائنٹس سے زائد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 200 پر آگیا، اور کچھ دیر بعد انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 500 پر پہنچ گیا۔

گولڈ کی اونچی اڑان، دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

لیکن وزیراعظم کے خطاب کے فوراً بعد 100 انڈیکس میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس پہلے 1000 پوائنٹس نیچے آیا، پھر کچھ بڑھا اور پھر بتدریج 2100 پوائنٹس سے زیادہ نیچے آگرا۔

جس کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 800 تک پہنچ گیا۔

کاروبار کے اختتام تک پہنچتے پہنچتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منفی رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس 1904 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 148 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Read Comments