گووندا کی اہلیہ سنیتا نے انکشاف کیا ہے کہ گووندا خواتین کو مارتے تھے۔ کالج کے دنوں میں انہوں نے دو لڑکیوں پرتشدد بھی کیا تھا۔
گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی۔ دونوں کی ملاقات خاندان کے افراد کے ذریعے ہوئی جب گووندا نے اپنا گریجویشن مکمل کیا ۔
گوری اپنے شوہر شاہ رخ کی فلموں کے فلاپ ہونے کی دعا کیوں کرتی تھیں؟
اس سے قبل ایک انٹرویو میں سنیتا نے کہا تھا کہ جب انہیں ان کی بہن کے شوہر نے گووندا کے بارے میں بتایا تو انہیں یہ تاثر دیا گیا کہ وہ خواتین سے بات نہیں کرتے۔ دراصل، ان سے کہا گیا تھا کہ انہوں نے دو خواتین کے ساتھ تشدد کیا تھا۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ اس انکشاف نے سنیتا کی توجہ کھینچ لی اور انہوں نے گووندا سے ملنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
سنیتا نے شیئر کیا کہ ”جینا اسی کا نام ہے“ کی نمائش کے دوران انہوں نے پہلی بار گووندا کے بارے میں اپنے جیجا جی کے ذریعے سنا کیونکہ وہ اکثر اپنے اچھے بھتیجے کی تعریف کیا کرتے تھے۔
سلمان خان میری نقل کرتے تھے، حسن جہانگیر
جب سنیتا نے ان کے بارے میں مزید پوچھا تو انہیں بتایا گیا کہ وہ عورتوں سے بات نہیں کرتے۔ میرے بہنوئی نے کہا کہ وہ لڑکیوں کو مارتے ہیں۔ تم ان سے بات مت کرو۔
انہوں نے کہا کہ گووندا نے دراصل اپنے کالج میں دو لڑکیوں کو مارا تھا۔ ان میں سے ایک کو چھتری سے مارا۔ اور دوسری لڑکی کے چہرے پر گرم دودھ پھینک دیا۔ اس لیے وہ لڑکیوں سے بالکل بات نہیں کرتے۔
سنیتا نے پھر کہا،تو میں سوچ رہی تھی کہ یہ لڑکا کون ہے جو لڑکیوں سے بات نہیں کرتا۔ میں نے اپنے جیجا جی سے کہا کہ آپ اسے بلائیں، میں ان سے بات کروں گی۔ اسی وقت میں ان سے ملی اور پھر دونوں نے جلد ہی شادی کر لی۔
سنیتا صرف 18 سال کی تھیں جب وہ شادی کے بندھن میں بندھے اور ایک حالیہ انٹرویو میں، انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے والد نے شادی میں شرکت نہیں کی کیونکہ انہیں دونوں کی شادی منظور نہیں تھی۔
دراصل گووندا اور سنیتا مختلف معاشی پس منظر سے تعلق رکھتے تھے۔ سنیتا کا تعلق باندرہ کے ایک امیر گھرانے سے تھا، اور گووندا ابھی تک ویرارکے فلموں میں جگہ بنانے کے لیےجدو جہد کرنے والے فنکار تھے۔
چونکہ ان کی منگنی خفیہ طور پر ہوئی تھی اس لیے فلم انڈسٹری میں کسی کو ان کی محبت کی کہانی کا علم نہیں تھا۔