Aaj Logo

شائع 08 جنوری 2025 02:41pm

گوری اپنے شوہر شاہ رخ کی فلموں کے فلاپ ہونے کی دعا کیوں کرتی تھیں؟

کہتے ہیں کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کاہاتھ ہوتا ہے۔ لیکن بالی وڈ کنگ شاہ رخ کی بے مثال کامیابی کامعاملہ اس کے برعکس ہے کیونکہ ان کے مداح بخوبی واقف ہیں کہ ان کے کامیاب کیرئیر کے پیچھے گوری خان کی مدد اور کوشش کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ یہی نہیں بلکہ گوری دیگر بیویوں کے برعکس شاہ رخ کی کامیابی کے بجائے ان کے فلموں کے فلاپ ہونے کی دعا بھی کرتی تھیں۔ مگر کیوں؟

بھارتی میڈیا میں گوری کا ایک انٹرویو شیئر کیا گیا ہے کہ جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے شاہ رخ کیلئے بالی وڈ میں کامیابی کی دعا نہیں کی، اس کے برعکس ان کی فلموں کے فلاپ ہونے کی دعا کرتی تھی کیوں کہ شاہ رخ کے کیرئیر کے آغاز میں مجھے ان کی فلموں حتیٰ کہ ان کے فلمی کیرئیر سے بھی کوئی دلچسپی نہیں تھی‘۔

رام چرن کا سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ پر دلچسپ تبصرہ وائرل

گوری خان نے کہا کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ شاہ رخ فلموں میں کام کریں اسلیے جہاں پورا خاندان شاہ رخ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا تھا وہیں میں ان کی فلموں کے فلاپ ہونے کی دعا کرتی تھی’۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوری کے لیے شادی کے فورا بعد ممبئی میں ایڈجسٹ ہونا مشکل تھا جس کو دیکھ کر شاہ رخ نے اہلیہ سے اداکاری میں کامیاب نہ ہونے کی صورت میں تو دہلی واپس جانے کا وعدہ کیا تھا۔

چند ماہ قبل شادی کرنے والے سوناکشی اور ظہیر کی طلاق، وجہ کیا؟

انٹرویو میں گوری خان نے اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ’میں چاہتی تھی کہ شاہ رخ کی تمام فلمیں فلاپ ہو جائیں اور ہم دہلی واپس چلے جائیں، مجھے اس بات کی بھی پرواہ نہیں تھی کہ ان کی فلم دیوانہ یا بازیگر سپر ہٹ ہوچکی تھیں اور نہ ہی میں نے ان کی یہ فلمیں دیکھی تھیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے شاہ رخ کی فلموں کو سمجھنےمیں سال لگے جس میں میرے دوستوں نے مجھے کافی سپورٹ کیا۔

Read Comments